اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
پاکستان میں بد ترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کے لئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ایما پر پاکستان کا دورہ کرنے والے ترک وزرا کے وفد نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے گذشتہ روز ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو اور ماحولیات، شہری منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مرات کورم سے ملاقات کی۔ترک حکام کے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے دورے کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان وزیر اعظم میں سویلو، کروم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ترکی کی حمایت دوستی اور بھائی چارہ ایک مثال ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ میرے پیارے بھائی، صدر رجب طیب اردوان نے 27 اگست کو مجھے فون کیا، اور ہزاروں لوگوں کے لیے جو اس افتاد میں جو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ مہمان وفد کو یہ بتاتے ہوئے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے تقریباً 300 بچے تھے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترک عوام نے ایک بار پھر دکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ اور ترکی سے آنے والا امدادی سامان آفت زدہ علاقوں میں تقسیم ہونا شروع ہو گیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہملک میں اس بار گزشتہ 40 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےسویلو نے کہا کہ ترکیہ نے اس آفت کے اعلان کے پہلے ہی دن فوری طور پر فضائی اور زمینی دونوں راستے سے "بھائی چارے کا پل” قائم کیا ہے۔ پاکستان کو شدید ترین تباہی کا سامنا ہے اور اس تباہی میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ اضافہ وہ رہا ہے ۔جس سے ہمارے پاکستانی بھائیوں کی کی زندگیاں مشکل تر ہوتی جا رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی بھر کی 90,000 مساجد میں ہونے والی نماز جمعہ میں پاکستانی عوام کے لیے دعائیں کی گئی ہیں اور پوری ترک قوم کی طرف سے انہیں تعاون فراہم کیا جائے گا۔