ترک وفد کا مغربی یروشلم کا دورہ ،اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں

یروشلم (پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کی قیاد ت میں ترکی ایک اعلیٰ سطحی وفد اسرائیل میں موجود ہے جو مارچ میں اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی کی تیاریوں پر اسرائیلی حکام سے بات چیت کر رہا ہے۔
ترک وفد نے وزارت خارجہ کے ڈی جی ایلون اشپیز اور صدر اسحاق ہرزوگ کے دفتر کے ڈی جی ایال شوئیکی سے ملاقاتیں کی ہیں۔ملاقاتوں میں اسرائیلی صدر ہرزوگ کے دورہ ترکی کی تیاریوں پر بات کی گئی جبکہ دوطرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس سے قبل ترک وفد نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں انکی فلسطینی صدر محمود عباس اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔فلسطینی حکام سے ملاقاتوں میں ترک وفد نے دو ریاستی حل کیلئے ترکی حمایت کا یقین دلایا۔
حالیہ مہینوں میں ترکی اور اسرائیل کے تعلقات پر جمی برف پگھل رہی ہے اور اسرائیلی صدر ہرزوگ کہ دورہ ترکی کا انقرہ میں جس شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہرزوگ دورے کا اعلان سب سے پہلے خود ترک صدر اردوان نے کیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More