ترک پارلیمنٹ کی آذربائیجان میں فوجیوں کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک پارلیمنٹ نے آذربائیجان میں موجود فوجیوں کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کردی ۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی ، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی ، اور اپوزیشن گڈ پارٹی نے اس تحریک کی حمایت تاہم پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
اس تحریک پر منگل کو پارلیمنٹ میں بحث ہونی تھی لیکن کورم کی کمی کے باعث ایسا نہیں ہوا۔ ترک فوج کو 17 نومبر 2021 سے 17 نومبر 2022 تک ایک اور سال کے لیے آذربائیجان میں سرحد پار آپریشن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More