بلغراط (پاک ترک نیوز)
ترک پہلوان رضا کیالپ نے ریکارڈ پانچویں بار گریکو رومن 130 کلوگرا م کے درجے میں عالمی اعزاز جیت کر ملک کےسب سے زیادہ ٹائیٹل جیتنے والے ریسلر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
رضا کیالپ نے منگل کے روزبلغراط، سربیا میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں مردوں کے گریکو رومن 130 کلوگرام کے فائنل میں ایران کے امین مرزا زادہ کو شکست دے کر اپنا تازہ ترین گولڈ میڈل جیتا۔
پانچویں عالمی ٹائٹل کے حصول نے رضا کو فری اسٹائل ریسلر عظیم حسین اکبر کو پیچھے چھوڑنے میں مدد کی، جس نے اپنے نام چار ٹائٹل کئے تھے۔کیالپ نے اپنی جیت کے بعد کہاکہ میں بہت خوش اور مسرور ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کی بہترین طریقے سے نمائندگی کرنا اپنا فرض سمجھا ہے۔ اپنے پرچم کو بلند کرنا میری سب سے بڑی خواہش ہے۔ میں اس مقصد کے لیے کام کر رہا ہوں۔ اللہ کا شکر ہےمیں ایک بار پھر کامیاب ہوا۔
کیالپ نے اپنی جیت کے بعد کہا۔
کیالپ نے 2011 میں استنبول میں مردوں کے گریکو رومن 120 کلوگرام ایونٹ میں اپنا پہلا عالمی ٹائٹل جیتا تھا، اس کے بعد2015 لاس ویگاس، 2017 پیرس اور 2019 نور سلطان میں 130 کلوگرام کے مقابلوں میں مزید تین طلائی تمغے جیتے۔ اس نے اپنے کیریئر میں 11 یورپی چیمپین شپ بھی جیتی ہیں، جو ترکی میں سب سے زیادہ ہیں، اور اس کے پاس روسی پہلوان الیگزینڈر کیریلن کے ریکارڈ 12 براعظمی ٹائٹلز کو برابر کرنے یا اس سے بھی آگے نکلنے کا موقع ہے۔
تاہم، مرکزی اناطولیہ کے شہر یوزگٹ سے تعلق رکھنے والا عالمی ریکارڈیافتہ پہلوان ابھی تک اولمپک طلائی تمغہ سے محروم چلا آ رہا ہے۔