ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے اداکار آئبرک پیکجن کینسر کے باعث انتقال کر گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کی مقبول ڈراما سیریز ‘ ارطغرل غازی ‘ میں کام کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن کینسر کے باعث انتقال کر گئے ۔

51 سالہ تُرک اداکار آئبرک پیکچن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔اداکار کے انتقال کی اطلاع ’ارطغرل غازی‘ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ ‘نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دی۔آئبرک پیکچن کو ان کے آبائی گاؤں مرسیا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔اداکار کو پاکستان میں لوگ ارتک بے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔اہل خانہ کے مطابق معرف اداکار طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑ رہے تھے۔
گزشتہ دنوں پیکچن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پیارے دوستو، کمر میں درد کی شکایت کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گیا مگر مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے ٹیومر بھی پھیل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری نے اپنے ابتدائی مراحل میں کوئی علامات ظاہر نہیں کی، کیموتھراپی کے پہلے دن میرا سب سے بڑا تعاون میرے خاندان کے ساتھ ہے، تو کیا میرے دوست بھی ہیں؟
ان کے انتقال کی خبر سے پورے ترکی میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More