ترک ڈرامہ کورلش عثمان کی 78 ویں قسط کیوں نشرنہیں ہوئی ؟ وجہ سامنے آگئی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے بعد کورلش عثمان کا تیسرا سیزن ترکی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت سمیٹ رہاہے ۔
ہرہفتے بدھ کو ڈرامے کی نئی قسط نشر کی جاتی ہے لیکن 5 جنوری کو جب قسط نشر نہیں کی گئی تو پرستاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ۔
اب پتہ چلا ہے کہ 78 ویں قسط نشر نہ کیے جانے کی وجہ کورونا وائرس بنا ہے ۔


کورلش عثمان ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم نے اپنے ٹویٹر پیچ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ
کورلش عثمان اورایک اور ڈرامے داستان کے سیٹ پر کچھ افراد میں کووڈ 19 مثبت آیا ۔ جس کے بعد دونوں ڈراموں کی شوٹنگ روک دی گئی ۔ اس لیے 12 جنوری کو بھی کورلش عثمان کی قسط نشر نہیں ہوگی۔ لیکن کورلش عثمان کے پرستاروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ڈرامے کی نئی قسط 19 جنوری کو نشر کی جائے گی ۔
کورلش عثمان کا یہ تیسرا سیزن ہے جو خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی پر بنایا گیا ہے اور اسے ان کے والد ارطغرل غازی پر بنائے گئے ڈرامے کی طرح بین الاقوامی شہرت ملی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More