ترک کاروباری اداروں کوامریکی انتباہ سے پریشانی کی ضرورت نہیں۔ ترک وزیر خزانہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک وزیر خزانہ نورالدین نباتی نے کہا ہے کہ ترک کاروباری شخصیات اور اداروں کو روسی کمپنیوں سے کاروبار نہ کرنے کے امریکی انتباہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیںہے جب تک وہ ان روسی اداروں کے ساتھ لین دین کر رہے ہیں جو مغربی پابندیوں کی زد میں نہیں آتے۔
ٹرکش انڈسٹری اینڈ بزنس ایسوسی ایشن کوپیر کے روز موصول ہونے والے امریکی ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ویلے اڈیمور کے خط پر ترکیہ کے پہلےسرکاری ردعمل میں وزیر خزانہ نے جمعہ کے روز ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کے اس انتباہ سے پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ اگر ترک کمپنیاں پابندی والے روسیوں کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں تو ان پر پابندیاں عائد ہونے کا خطرہ ہے۔
چھ ماہ قبل یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، ترکی نے روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو متوازن کرنے کی کوشش کی ہے، اور خود کو دونوں کے درمیان ثالث کے طور پر پیش کیا ہے۔
ترک حکومت نے یوکرین میں روس کے اقدامات پر تنقید کی اور یوکرین کو ڈرون فروخت کیے جنہوں نے تنازع کے ابتدائی مرحلے میں روسی پیش قدمی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن یہ روس کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں میں شامل نہیں ہوا ہے ۔ اس کے موقف سے اس کی ثالثی کی کوششوں کے نتائج برآمد ہونے میں مدد ملی ہے۔
تاہم، ترکیہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More