ترک کورونا ویکسین جلد ہی مارکیٹ میں آ جائے گی، صدر ایردوان

انقرہ ۔صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز شروع ہو چکے ہیں اور مقامی طور پر تیار ہونے والی ویکسین جلد ہی مارکیٹ میں آ جائے گی۔
تین ترک کمپنیاں ویکسین کے تجربات کے آخری مراحل میں ہیں۔ ترک ویکسین دنیا میں تیسری ویکسین ہو گی جس کا رزلٹ سب سے بہتر ہو گا۔ وہ انقرہ میں "سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ کونسل آف ترکی” اور "ٹرکش اکیڈمی آف سائنسز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ترکی چین اور امریکہ کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں کورونا ویکسین پر سب سے زیادہ کام ہو رہا ہے
حکومت نے ٹرکش سائنسز اکیڈمی کے ساتھ کورونا ویکسین کی ایک مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں 436 ریسرچرز ویکسین کی تیاری کے 17 منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی صرف کورونا وائرس کی عالمی وبا کی ویکسین پر ہی سرمایہ کاری نہیں کر رہا ہے بلکہ دیگر وبائی بیماریوں کی ویکسینز پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں ترکی ہر قسم کے وبائی امراض کی ویکسین تیار کرنے والا بڑا ملک ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More