"ابھرتے ہوئے پاکستان کیلئے اٹھو ، عمران خان کے ساتھ چلو ۔ لاالہ اللہ "
استنبول (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کا نغمہ نگار بھی کپتان کا دیوانہ نکلا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے امریکی رپورٹر کو دیئے گئے جواب Absolutely not یعنی بالکل نہیں ، پر گانا بنالیا ۔
ترک نغمہ نگار ترگے ایورن نے انگریزی زبان میں ایب سلیوٹلی ناٹ گیت کا پہلا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کیا تو عمران خان کے دیوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
جس کے بعد اب ترگے ایورن کی جانب سے سوشل میڈیا پر گانے کا دوسرا ٹیزر جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں گانے کے بول بھی واضح ہوگئے ہیں ۔ ترک گلوکار کہہ رہے ہیں ۔”ابھرتے ہوئے پاکستان کے لیے اٹھو ، عمران خان کے ساتھ چلو ۔ لاالہ اللہ ”
گانے کے پہلے ٹیزر میں عمران خان کو ایبسلیوٹلی ناٹ کہتے ہوئے دکھایا گیا تھا جسے ترک گلوکار نے بھی گایا تھااور اب دوسرے ٹیزر کی ویڈیو کے آغاز میں امید کی شمع روشن دکھائی گئی ہے ۔ جس کے بعد عمران خان کی سوانح عمری پڑھ رہا ہے ۔ ویڈیو میں عمران خان کے خطاب کرتے ہوئے مختلف انداز اور تحریک انصاف کے پرجوش جلسوں کے مناظر شامل کیے گئے ہیں اور آخر میں پاکستان کے نقشے کوہاتھوں کی ایک زنجیر اپنے حصار میں لے لیتی ہے ۔ جو پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی تحفظ کی علامت ہے ۔ انگریزی زبان میں گائے اس گیت کی ویڈیو پر ترکی اور اردو زبان میں ترجمعہ بھی لکھا گیا ہے ۔ پہلے اور دوسرے ٹیزر کے سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے بے تابی سے مکمل گیت کے ریلیز ہونے کاانتظار شروع کردیا ہے ۔
ترک گلوار ترگے ایورن کی پسندیدگی تحریک انصاف کے حلقوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان کا کہنا ہے کپتان نے جس غیرت اور جرات مندی کا مظاہرہ کیا اسے برادر ملک ترکیہ سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک میں سراہا جارہا ہے لیکن پاکستان میں ان کی حکومت غیرملکی مداخلت پر ختم کردی گئی ۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان ڈرون حملوں کے لیے امریکا کو ایئربیس دے گا؟ اس کے جواب میں عمران خان نے کہا تھا ۔ ایبسلیوٹلی ناٹ ،یعنی بالکل نہیں ۔ عمران خان کے حامی کہتے ہیں کہ امریکا کو سیاسی تاریخ میں پہلی بار اتنا صاف جواب ملا جس کے بعد ان کو اقتدار سے ہٹوا دیا گیا۔