تہران اور استنبول فریٹ ٹرین چلنے سے ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں، اعظم سواتی

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ تہران اور استنبول فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان ریلوے دنیا سے منسلک ہوگیا۔
وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ 3ممالک کے درمیان فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان ریلوے دنیا سے منسلک ہوگیا ہے اور اسلام آباد،تہران اور استنبول فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان کیلیے ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں، مستقبل کیلیے اس ٹریک کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تاکہ فریٹ ٹرینیں کم وقت میں زیادہ تیزی کے ساتھ اپنی منزل پر آجا سکیں۔
ٹریک کا معائنہ کرتے ہوئے اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا محدود وسائل میں رہتے ہوئے ان فریٹ ٹرین کو چلایا گیا ہے جس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے مختلف شعبوں میں بھی مزید بہتری لارہے ہیں اورمسافر ٹرینوں میں سہولتیں اورمستقبل میں کھانے،بیڈنگ اور دیگر سفری سہولتیں میسر ہونگی۔ ٹیکنیکل ملازمین کی جن شعبوں میں کمی ہے اسے جلد مکمل کیا جائیگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More