نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب سنگین بھگتنا ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ تیل کی پیداوار میں کمی امریکی مفادات کے خلاف ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ اوپیک پلس نے نومبر سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا ہے، اوپیک پلس کے فیصلے سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں بتاؤں گا کہ میرے ذہن میں کیا ہے مگر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
روس یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ روس اٹیمی ہتھیار استعمال کرنے کی غلطی کبھی نہیں کرے گا، پیوٹن نے یوکرین جنگ شروع کرنے سے پہلے غلط اندازہ لگایا۔