نیویارک (پاک ترک نیوز)
پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے کہا ہے کہ وہ رکن ممالک کے پیداواری کوٹے کی تعمیل کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے ڈیٹا کا استعمال بند کررہا ہے۔
تنظیم کی جانب سے یہ اعلان جمعرات کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک غیر معمولی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔
اوپیک نے آئی ای اےکی جگہ کنسلٹنسی گروپ ووڈ میکنزی اور رائسٹڈ انرجی کو ثانوی ذرائع کے طور پر تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
آئی ای اے اوپیک کوپیداوار ی نمبروں کے چھ سیٹوں میں سے ایک فراہم کرتا ہے جو وپیک کی ماہانہ رپورٹ کے "ثانوی ذرائع” کے تیل کی پیداوار کا تخمینہ بناتے ہیں۔اس ضمن میںآئی ای اے اور اوپیک کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات جاری ہیں۔ کیونکہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی کرنے اور سپلائی کے خدشات کے درمیان مارکیٹ کو پرسکون رکھنے کے لئے اوپیک پر اپنی پیداوار بڑھانےکے لئےدباؤ بڑھ رہا ہے۔