لندن(پاک ترک نیوز) معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارت کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ٹوئٹر پر جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’’آنسو اور خوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیا ہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے، ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے بیس سالوں سے یہاں جیتنا اعزاز کی بات ہے، مجھے یہ سب بہت یاد آئے گا۔
ثانیہ نے مزید لکھا کہ ’’کھیل آپ سے بہت کچھ لے لیتے ہیں، ذہنی طور پر، جسمانی طور پر اور جذباتی طور پر، جیت اور ہار، گھنٹوں کی محنت اور ہارنے کے بعد بغیر نیند کے کئی راتیں لیکن یہ سب بدلے میں آپ کو بہت کچھ دیتا ہے جو آپ کو کوئی اور نوکری نہیں دے سکتی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں‘‘۔
معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو انکے کیرئیر کا آخری میچ تھا،ثانیہ مرزا اور ان کے پارٹنر کروشین پارٹنر میٹ پاوک کو اسکوپسکی اور کراوسکی نے 6-4، 5-7، 4-6 سے شکست دی۔