جرمنی نے اسکردو ائرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی منسوخ کیوں کی ؟

اسکردو (پاک ترک نیوز) اسکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز جرمنی نے منسوخ کردی ہے ۔
جرمنی سے 13 مئی کو چارٹرڈ فلائٹ نے اسکردو پہنچنا تھا اور 16 مئی کو اس کی واپسی کا شیڈول سامنے آیا تھالیکن اب جرمنی نے اپنی پہلی براہ راست پرواز موخر کردی ہے ۔
ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان کے مطابق جرمنی سے چارٹر طیارے آپریٹ کرنے والے کمپنی نے انتظامی امور کے باعث پرواز موخر کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اسکردو ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کیلئے سہولیات ناکافی ہیں۔
ماہر فضائی امورعبیدالرحمان نے تجویز دی ہے کہ پہلے مرحلے میں اسکردو سے براہ راست حج اور زیارات کی پروازیں آپریٹ کی جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More