برلن (پاک ترک نیوز) جرمنی نے سائبر سکیورٹی چیف کو روس کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں کے الزام پر برطرف کردیا ۔
جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں پر سائبر سیکورٹی چیف شوئن بوہم کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جرمنی کے کے سائبر سیکورٹی چیف جرمن سائبر سیکورٹی کونسل کے ذریعے روس کی سیکورٹی سروسز کے لیے کام کرنے والے افراد سے رابطے میں تھے۔
جرمنی کی سائبر سیکیورٹی کونسل 2012 میں قائم کی گئی تھی۔ کونسل کمپنیوں، سیاست دانوں اور حکام کو سائبر سیکیورٹی کے معاملے پر مشورے دیتی ہے۔