جرمن کلب انٹرا چٹ فرینکفرٹ نے 2022 کی یوروپا لیگ جیت لی

سوئیل،سپین(پاک ترک نیوز)
جرمن فٹبال کلب انٹراچٹ فرینکفرٹ نے سکاٹ لینڈ کے رینجرز کو شکست دےکر یوئیفا 2022 یوروپا لیگ ٹرافی اپنے نام کر لی۔
بدھ کی شب یہاں سانچیز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے ایک سے زیادہ مواقع ضائع کئے اور یہ ہاف بغیر کسی گول کے وقفے کی جانب بڑھ گیا۔
دوسرے ہاف کے 57ویں منٹ میں انٹرچٹ کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی نے رینجرز کے فارورڈ اریبو کو میچ کاافتتاحی گول بنانے کا موقع فراہم کر دیا جس سے اریبو نے پورا فائدہ اٹھایا۔بارہ منٹ بعد، اینٹراچٹ فرینکفرٹ نے رافیل سانتوس بورے کے گول کے ساتھ میچ برابر کر دیا جس کے بعد میچ اپنے اصل وقت کے اختتام تک 1-1گول سے برابر تھا۔اضافی وقت کے اختتام کے قریب، ٹراپ نے فرینکفرٹ کو زندہ رکھنے کے لیے چھ گز کے فاصلے سے اپنی ٹانگوں کے ذریعے ایک متاثر کن بچاؤ کے ساتھ بلاک کیا۔اور یوں میچ پنالٹیز میں چلا گیا۔اور پنلٹی ککس میںانٹراچٹ فرینکفرٹ رینجرز کو پنالٹی پر 5-4 سے ہرا کر فاتح بن گیا۔
1980کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب جرمن ٹیم نے یوئیفا یوروپا لیگ میں فتح سمیٹی ہے۔اور اسی کے نتیجے میںوہ خود بخود اگلے سیزن کی چیمپئنز لیگ کے لیے بھی کوالیفائی کر گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More