لندن (پاک ترک نیوز ) ملکہ الزبتھ دوئم کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو کوامریکی خاتون کے جنسی ہراسگی کے الزام کے بعد شدید عوامی ردعمل سامنے آنے پر انکے تما م فوجی اور شاہی اعزازات سے محروم کر دیا گیا ہے۔ حتیٰ کہ وہ اب خود کو "شہزادہ” بھی نہیں کہلا سکیں گے۔
اینڈریو پر امریکی خاتون الزام پر ورجینیا گیفری نے الزام لگایا ہے کہ اسے 2001ء میں اینڈریو نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ وہ 17سال کی تھی۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اسے اینڈریو کے حوالے پیڈو فائل ایپسٹین نے کیا تھا جو دونوں کا دوست تھا۔اورجسے 2019 میں پھانسی پر لٹکایا گیا تھا۔
دریں اثناء امریکی عدالت نے اینڈریو کے وکلاء کی اس درخواست کو رد کر دیاہے کہ یہ مقدمہ خارج کر دی جائے۔