جنوب مشرقی ترکیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ 15افراد جاں بحق،22زخمی

غازی انتیپ (پاک ترک نیوز)
جنوب مشرقی ترکیہ میں غاز ی انتپ ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔
غازی انتپ کے گورنر داوت گل نے اعلان کیا کہ جنوب مشرقی ترکی میں ہائی وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔گل نے یہ بیان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیا۔جس مین کہا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، غازی انتپ ہائی وے کے 20 ویں کلومیٹر پر بس، ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس کے درمیان ہونے والے حادثے میں ہمارے 15 شہری، جن میں 3 فائر فائٹرز، 2 ہیلتھ اہلکار اور 2 صحافی شامل ہیں، جاں بحق ہو گئے ہیں اور ہمارے 22 دیگرشہری زخمی ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More