واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں کو عوام کی جانب سے پذیرائی نہیں مل رہی جس کے باعث امریکی صدر کی مقبولیت میں روزہ بہ روز کمی واقع ہو رہی ہے ۔
امریکہ میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے صدر جوبائیڈن کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی کا گراف کم تر سطح تک پہنچ گیا ہے۔
فروری کے پہلے 2روز میں کیے گئے سروے میں 56 فيصد امريکی شہریوں نے بائيڈن حکومت کی کارکردکی کو ناقص قرار دیا ہے جبکہ 41 فيصد شہری اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صدر بائیڈن اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔سروے میں 10 ميں سے 6 امريکی شہريوں کا خیال ہے کہ ملک صحيح سمت ميں گامزن نہيں جبکہ باقی افراد کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن ان مسائل پر قابو پالیں گے۔
سروے میں امریکی شہریوں کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث اس وقت ملک میں پبلک ہيلتھ اور معيشت سب سے اہم مسائل ہيں جس پر موجودہ حکومت قابو نہیں پاسکی ہے۔
سابقہ پوسٹ