جوروٹ انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی

لندن (پاک ترک نیوز) جو روٹ نے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا ۔جو روٹ کا شمار انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتانوں میں ہوتا ہے ۔
جو روٹ نے پانچ سال تک ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی ۔ تجربہ کار بلے باز نے جمعہ کی صبح ویسٹ انڈیز ٹور کے اختتام پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر جو روٹ کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کرکٹ بورڈ، ساتھی کرکٹرز، دوست، فینز اور فیملی کے منتظر ہیں جنہوں نے قیادت کے دنوں میں سپورٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی نمائندگی اور پھر کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے، بطور کھلاڑی وہ انگلینڈ کی طرف سے کھیلتے رہیں گے۔
انگلینڈ نے جو روٹ کی قیادت میں ریکارڈ 27 ٹیسٹ میچز جیتے جبکہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے 26 جبکہ الیسٹر کوک اور اینڈریو اسٹراس نے 24 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More