عالمی جونیئر ہاکی کپ ،پاکستان نے امریکہ کو دو کے مقابلے میں 18 گول سے ہرادیا

بھونیشور(پاک ترک نیوز) بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان نے امریکہ کو دو کے مقابلے میں 18گول سے ہرا دیا۔
کپتان رانا وحید اور ابوذر نے ہیٹ ٹرکس کیں۔ رانا وحید نے 4 گول اور ابوذر نے 3 گول اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گول کیپرعبداللہ اشتیاق کو بھی انٹرنیشنل کیپ مل گئی۔
عالمی جونیئر ہاکی کپ میں درجہ بندی میچز میں پاکستان نے امریکہ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر دو کے مقابلے میں 18 گول کے بڑے مارجن سے فتح پائی۔پاکستان اب 9 ویں سے 12 پوزیشن رینکنگ کے لئے اگلا میچ 2 دسمبر کو کھیلے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More