جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے،بٹلر

کراچی(پاک ترک نیوز) 17برس بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش بٹلر کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔دورہ پاکستان کو ہر گز آسان نہیں کہا جاسکتا، پاکستان کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں کارکردگی اچھی رہی ہے، سیریز میں شائقین کرکٹ کو سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
جوبٹلر کا کہنا تھا کہ لیونگسٹن بیئرسٹو کی کمی محسوس کریں گے تاہم ہمارے پاس نوجوان کھلاڑی موجود ہیں،جو پاکستان کے خلاف کھیلنے کےلیے بیتاب ہیں، بلاشبہ ہماری ٹیم عالمی نمبر ون ہے لیکن پاکستان سے اچھا مقابلہ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، بطور بیٹر میں چاہوں گا کہ پاکستان میں بیٹنگ وکٹیں ملیں تاہم آسٹریلیا کی وکٹیں پاکستان سے قدرے مختلف ہیں۔
جوش بٹلر نے کہا کہ ایلکس ہیلز بہت عرصے بعد انگلش ٹیم میں واپس آئے ہیں،سیریز میں سات ٹی 20 میچز ایک چیلنج ہیں، ہر کھلاڑی کو اپنا ورک لوڈ مینج کرنا ہوگا، میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا،مجھے پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں۔
انگلش کپتان نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے،انگلش ٹیم ایک طویل عرصے بعد پاکستان آئی ہے،پاکستانی عوام کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں،مجھے نہیں معلوم کہ انجری کی وجہ سے ابتدائی میچز میں کھیل پاؤں گایا نہیں۔
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسردہ ہیں، سلام زدگان کی امداد کے لیے عطیات جمع کرنے کی کوشش کریں گے، دورہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے ہمارے پاس اچھا موقع ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More