حجاب پابندی فیصلے پر احتجاج کا خوف ،بھارتی شہروں میں دفعہ 144نافذ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں ہائی کورٹ کے حجاب پر پابندی کے فیصلے کے بعد متعدد شہروں میں احتجاج کے خوف کے پیش نظر انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کردی ۔کرناٹک کے شہر بنگلورو اور اڈوپی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفعہ 144کرناٹک ہائی کورٹ کے مسلم طالبات پر حجاب کی پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد لگائی گئی، جس کے بعد شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔کئی اضلاع میں سکولوں کو بھی بند کرنے کے آرڈرز دئیے گئے تھے۔
یاد رہے گزشتہ روز بھارت میں حجاب تنازعہ میں کرناٹک ہائی کورٹ کا متعصبانہ اور مسلم مخالف فیصلہ سامنے آیا تھا، کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More