حرمین شریفین میں آمدہ رمضان المبارک میں پھر سے اعتکاف کی اجازت

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)حرمین شریفین میںدو سال کے وقفے کے بعدآمدہ ماہ رمضان المبارک میں اعتکاف دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلا ن حرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کیا ہے۔
السدیس نےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ انکا دفتر جلد ہی اپنی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اعتکاف کے اجازت نامے جاری کرنا شروع کر دے گا، اور یہ مخصوص شرائط اور طے شدہ معیارات کے مطابق ہوگا۔
کووڈ 19 کےوبائی امراض کے پھیلنے کے بعد 2020 اور 2021 میںاحتیاطی تدبیر کے طور پر رمضان المبارک کے دوران دونوںمقدس مساجد میں اعتکاف معطل کر دیا گیا تھا۔جبکہ رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میںریاضت و عبادت کے لئے مساجد میں قیام کیا جاتا ہے۔اور حرمین شریفین میں تقریباً ایک لاکھ افراد اعتکاف کیا کرتے تھے۔
دریں اثناحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اعتکاف کا ارادہ رکھنے والے ممکنہ افراد کے لیے رہنما خطوط اور رجسٹریشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی شروع کر دیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More