مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں کورونا پابندیاں ختم ہوتے ہی لوگوں کاہجوم امڈ آیا ۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؓ میں دو برس بعد کورونا پابندیاں ختم ہونے پر تقریباً 10کے قریب مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی۔اس موقع پر خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں اور کبعتہ اللہ کا طواف کرنے کیلئے مطاف میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔حرم شریف میں مقام ابراہیم کی زیارت کی بھی اجازات دے دی گئی۔
فجر کی نماز میں بھی مساجد میں روح پرور مناظر دیکھے گئے۔
چند روز قبل سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کورونا پابندیاں ختم کی گئی تھیں۔ عمرہ ادائیگی کیلئے حرمین الشریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی کو پہلے ہی ختم کیا جاچکا ہے۔لیکن وہاں آنے والے افراد کے لیے ماسک کی شرط اب بھی لازمی ہے۔