حکمران اتحاد کی فل کورٹ کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت اور اتحادیوں نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ۔
حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی درخواست حمزہ شہبازنے دائر کی۔ درخواست میں آرٹیکل 63اے کی نظر ثانی کی درخواستوں کی بھی ساتھ سماعت کی ا ستدعا کی گئی ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التواء ہیں، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی 22 جولائی کو دی گئی رولنگ درست ہے،الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کو تسلیم کیا، سپریم کورٹ نے منحرف ارکان کی اپیلیں منظور کیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی اور 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہونگے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی ہدایات کے خط کو درست قرار دیا۔ چوہدری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط بھی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More