پشاور (پاک ترک نیوز) حکومت ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی پشاور میں میدان سجائے گی ۔عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ۔
جلسے کیلئے پنڈال کی تیاری جاری ہے، پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف ایک ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔
حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی ، پہلا جلسہ آج رات پشاور میں ہوگا، سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان کا پیغام میں کہنا تھا کہ پشاور کے لوگو، آپ کے پاس آرہا ہوں اور امپورٹڈ حکومت قوم پر مسلط ہونے کے بعد پہلا جلسہ کررہا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سب نے ملکر تحریک چلانی ہے کہ فوری ملک میں الیکشن کرائے جائیں۔