حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے مہنگی بجلی مزید مہنگی کردی۔نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ۔
تفصیلات کےمطابق بجلی اکتوبر سے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی، فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ کیلئے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے مزید کہا ہے کہ اضافی وصولیاں اکتوبر کے بجلی بلوں سے وصول کی جائیں گی، جبکہ نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More