حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے عوام پر بجلی کے بعدپٹرول بم بھی گرا دیا ۔پٹرول کی قیمت میں 12روپے تین پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.53روپے فی لٹر ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9.43جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.08روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 28 فروری تک لاگو رہیں گی۔
پٹرول کی قیمت 159روپے86پیسے فی لٹر ہو گئی ۔ہائی سپیڈ ڈیزل 144.62 روپے فی لٹرسے بڑھ کر154.15 روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 114.54 روپے فی لٹرسے بڑھ کر123.97روپے فی لیٹر ہو گئی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 116.48 روپے فی لیٹرسے بڑھ کر126.56روپے فی لٹر کردی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس کو اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول ہوئی تھی، جسے وزیراعظم نے نظرثانی کے لیے واپس بھیج دیا تھا۔
ارسال کردہ سمری میں آئی ایم ایف کی شرائط کے عین مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظر ثانی کے لیے وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More