حکومت کا عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا 27اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی جو کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی اور 17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی جبکہ 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوگئی۔مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس سے بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 27 اپریل کو کرے گا، منظوری کی صورت میں صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More