اسلام آباد(پاک ترک نیوز )
حکومت پاکستان نے مئی میں غیر ضروری اور پر تعیش اشیا کودر آمد کرنے پر پابندی عائد کی تھی جسے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی رواں مالی سال کے دوران بجلی کی سبسڈی بحال کی جائے گی ۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں سبسڈی کے ذریعے کمی لانے کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونا تھی تاہم اسے ایک روز کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔
حکومت کی جانب سے در آمدات یعنی امپورٹس پر پابندی اس لیے لگائی گئی تھی تاکہ زر مبادلہ کے ذخائر پر بوجھ کم کیا جاسکے۔ تاہم پاکستان کے معتبر انگریزی روزنامہ ڈان کے مطابق حکومت پاکستان کو ایک دوست ملک سے تین ارب ڈالر کی رواں ہفتے فراہمی کی امید ہے۔ اسلئے یہ ان اقدامات کا فیصلہ کیا گیا تاک ہ مارکیٹ میں اعتماد بحال ہو سکے۔یاد رہے حکومت نے 85اشیا پر عارضی مدت کیلئے پابندی لگائی تھی۔ ان میں موبائل فون اور گاڑیوں کی امپورٹ پر پابندی نہیں ہٹائی جارہی ہے۔
وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کے مشورے کے بعد وزارت تجارت نے پانچ بر آمدی شعبوں کی مدد کیلئے بجلی پر سبسڈی کا فیصلہ کیا ہے ۔