اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ارادی طور پر خاتون جج کو دھمکی نہیں تھی،میں نے خاتون جج کے خلاف لیگل ایکشن لینے کی بات کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ کسی جج کے بارے میں بات کرتےہوئے احتیاط کروں گا۔میں مافیاؤں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں اور مجھے جس سے جنگ نہیں لڑنی، وہ پاکستان کی عدلیہ ہے۔ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ کسی جج کے بارے میں بات کرتےہوئے احتیاط کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ خاتون جج کو دھمکانے کی نیت نہیں تھی، میں توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتا، میں 26 سال عدلیہ کی آزادی کی کوشش کی، میں نے ارادی طور پر خاتون جج کو دھمکی نہیں تھی،میں نے خاتون جج کے خلاف لیگل ایکشن لینے کی بات کی تھی۔
سابقہ پوسٹ