خاتون سے زیادتی کا ا لزام ،ملکہ برطانیہ نے پرنس اینڈریو سے شاہی اعزازت واپس لے لئے

لندن(پاک ترک نیوز) خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملکہ برطانیہ نے شہزادہ اینڈریو سے شاہی اعزازات اور سرپرستی واپس لے لی۔شہزادہ اینڈریو امریکی عدالت میں عام شہری کی طرح مقدمہ کے سامنا کریں گے ۔ اب شہزادہ اینڈریو کے نام کے ساتھ ہزرائل ہائنس کا خطاب استعمال نہیں کیا جائےگا۔گزشتہ روز امریکی عدالت نے اینڈریو کی جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں خاتون سے زیادتی کے الزامات پرمقدمے کا سامنے کرنے والے شہزادہ اینڈریوسے فوجی اعزازت اورشاہی سرپرستی واپس لے لی گئی ہے۔شہزادہ اینڈریو امریکی عدالت میں زیادتی کے مقدمے کا سامنا اب عام شہری کی حیثیت سے کریں گے۔
برطانوی شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک آف یارک تمام قسم کی شاہی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے بدستور دور رہیں گے اور ایک عام شخص کی طرح مقدمےکا سامنا کریں گے۔
ورجینیا رابرٹس نامی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ اینڈریو نے 2001 میں نیویارک میں انہیں کمسنی میں جنسی زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔امریکی عدالت نے گذشتہ روز 61 سالہ اینڈریو کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنےکی درخواست کو مسترد کردیا تھا اور اب اینڈریوکو اس مقدمےکا سامنا شاہی خاندان کی مدد کے بغیر کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More