خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا دیں گئیں، زائرین حجر اسود کو چھو اور بوسہ دے سکیں گے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے اطراف میں کورونا وبا کے باعث لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ۔زائرین اب حجر اسود کو چھو سکیں گے اور بوسہ بھی دے سکیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانےکا حکم دیا تھا۔ اب زائرین حجر اسود کو چھو سکیں گے اور بوسہ بھی دے سکیں گے۔
سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے ۔اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث لگائی گئی تھیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More