نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک روز قبل کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہو گیا ۔برینٹ آئل 4ڈالر 25سینٹ اضافے سے 105.23ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 56 سینٹ اضافے سے 101.20 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
روس یوکرین جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائوکا سلسلہ جاری ہے اور عالمی منڈی میں ایک روز کمی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ 10 سال کی بلندی کو چھو گئی تھیں اور خام تیل پہلی بار 119.84 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا تھا۔ بعد ازاں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ نظر آئی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
سابقہ پوسٹ