خشکی اور پانی پر بیک وقت چلنے والی پہلی سپورٹس کار

لاہور(پاک ترک نیوز) خشکی اور پانی پر بیک وقت چلنے والی پہلی سپورٹس کار متعارف کروا دی گئی۔یہ سپورٹس کار 60میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے ۔
اس کار کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے اور اس کی فروخت رواں سال کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے ۔ اس کار کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے بجلی سے چلایا جائے گا اور اس کی رفتار بگاٹی اور فراری سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
کار کو امریکی انجینئر نے ڈیزائن کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کار کا ڈیش بورڈ مکمل ڈیجیٹل ہے جبکہ اس میں پیٹرول انجن بھی ہے تاکہ اسے مشکل وقت میں بھی چلایا جا سکے۔
اس گاڑی کی سیٹوں کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس پر بیٹھ کر لگے گا کہ آپ لڑاکا طیارے میں سفر کر رہے ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More