ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہونے والا خلیج تعاون کونسل کا 42واںسربراہ اجلاس ایک روز جاری رہنے کے بعد ایجنڈے کے تمام نقاط پر اتفاق رائے کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بدھ کے روز جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں قطر کے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ملکوں سےرواں سال جنوری میں تعلقات کی بحالی کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا جس میں قطر سمیت تمام رکن ملکوں کی قیادت نے شرکت کی۔ اس اجلاس کی صدار ت سعود ی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔
جی سی سی کا یہ اجلاس افتتاحی کھلےسیشن اور اختتامی بند کمرے میں سیشن پر مشتمل تھا۔اجلاس میں رکن ملکوں نے عالمی سطح پر خلیج تعاون کونسل کے کردار کو مؤثر بنانے کے ساتھ یمن کے مسئلے کے جلد سیاسی حل اور افغانستان میں امن کے پائیدار قیام کے ساتھ افغان معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے فوری امداد پر بھی اتفاق کیا گیاہے۔
اپنے اختتامی خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام رکن ریاستوں کے سربراہوں کا شکریہ ادا کیا۔
سابقہ پوسٹ