داسو ڈیم پر 3 ماہ 10 دن بعد دوبارہ کام کا آغاز

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔ 4300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل یہ پاکستان کا پن بجلی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔
چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے بعد داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 3 ماہ 10 دن پہلے کام بند کردیا گیا تھا۔
داسو ڈیم پر کام کے دوبار ہ آغازسے پہلے اپرکوہستان میں برسین کے مقام پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں واپڈا اور چینی کمپنی کے افسران نے بھی شرکت کی۔
پولیس حکام کے مطابق اس بار داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اورپولیس کی 9 نئی چیک پوسٹیں علاقے میں قائم کی گئی ہیں۔
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام 14 جولائی کو ہونے والے دھماکے کے بعد بند کر دیا گیا تھا، دھماکے میں 9 چینی اور3 پاکستانی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More