داسو ڈیم کے ملازمین کی بس میں دھماکہ، غیر ملکیوں سمیت 10 ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں اپر کوہستان کے علاقے میں زیر تعمیر داسو ڈیم کی ایک بس دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
علاقے کے ڈپٹی کمشنر محمد عارف کے مطابق داسو ڈیم پر کام کرنے والے ملازمین کی بس برسبین لیبر کیمپ سے داسو جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی کے اندر دھماکہ ہو گیا۔
دھماکے سے 4 ایف سی اہلکاروں سمیت ڈیم پر کام کرنے والے 6 غیر ملکی بھی جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے میں 39 ملازمین زخمی بھی ہوئے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عارف نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More