داعش کے قائدابوحسن الہاشمی ہلاک

دمشق (پاک ترک نیوز)
شدت پسند گروپ داعش نے قائدابو حسن الہاشمی القرشی کی لڑائی میں ہلاکت کا اعلان کر دیا۔ داعش کے ترجمان نے کہا ان کی جگہ نئے قائد کا انتخاب عمل لایا جاچکا ہے۔
داعش کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے تعلق رکھنے والے ہاشمی’’اللہ کے دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں‘‘ مارے گئے ہیں لیکن ترجمان نے ان کی ہلاکت کی تاریخ یا دیگرتفصیل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ کہاں مارے گئے ہیں اور یہ جھڑپ کہاں ہوئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More