دبئی ایکسپو 2020 میں کل انٹری فری ہوگی

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے اپنے قومی دن پر دبئی ایکسپو 2020 میں داخلہ فیس ختم کردی ۔ یوم الوطنی کے موقع پر ایکسپو انتظامیہ نے اعلان کیا کہ اماراتی شہریوں سمیت تمام مہمانوں سے 2 دسمبر کو کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔
اس لیے اگر کسی نے 2 دسمبر کے انٹری ٹکٹ لیے ہیں تو وہ انہیں فری انٹری میں تبدیل کرسکتے ہیں ۔ البتہ کوویڈ 19 سے متعلق ایس اوپیز پر عملدرآمد جاری رہے گا۔
اہم بات یہ ہے کہ اس سال متحدہ عرب امارات کے 7 ریاستوں کو ایک مملکت بنے 50 سال مکمل ہورہے ہیں یعنی یہ امارات کی گولڈن جوبلی ہے ۔ جسے ایکسپو 2020 میں خصوصی انداز میں منایا جارہا ہے ۔
دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین بھی توجہ کا مرکز بناہوا ہے ۔ جس میں چاروں صوبائی حکومتیں بھی اپنی ثقافت کو اجاگر کررہی ہیں ۔ اسے پاکستان کا پوشیدہ خزانہ کا نام دیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More