دبئی (پاک ترک نیوز) دبئ میں ساحل پر تیرنے والے لگژری ہوٹل کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔اسے عوام کیلئے 2023میں کھول دیا جائے گا۔
جمیرہ بیچ روڈ پر دبئی کی خاص مسحور کن ساحلی پٹی پر لنگر انداز یہ ہوٹل آنے والے معزز مہمانوں کو156 کمروں اور سوئٹ میں طعام و قیام کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔پانی پر تیرتے اس خوبصورت ہوٹل کی مرکزی عمارت کی ساخت چار حصوں پر مشتمل ہے جو شیشے کے اہرام سے جُڑی ہوئی ہے، یہ لگژری عمارت فائیو اسٹار ہوٹل کا منظر پیش کرتی ہے۔
کیمپنسکی فلوٹنگ پیلس کے نام سے یہ ہوٹل ایک تیرتی عمارت کے طور پر کھلے گا اس پرآسائش ہوٹل میں کمروں کی باقاعدہ بکنگ سال 2023سے شروع ہوگی۔
دبئی کی روایت کے مطابق کیمپنسکی فلوٹنگ پیلس کے پرتعیش ریستوران یہاں آنے والوں کی مہمان نوازی میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ یہ منصوبہ یہاں کی شاندار سیاحتی صنعت کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
کیمپنسکی گروپ کے سی ای او برنولڈ شروڈر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مہمانوں کو سال2023کے بعد دبئی میں اس طرح کا پہلا منصوبہ پیش کرنے پر فکر محسوس کرتے ہیں۔