دبئی 2025 تک 25 ملین سیاحوں کی میزبانی کا خواہاں

دبئی (پاک ترک نیوز) دبئی معیشت اور سیاحت کے شعبوں کو ضم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور 2025 میں 25 ملین سیاحوں کو راغب کرنے کی امید کررہاہے۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نئے محکمے کے بنیادی مقاصد میں اگلے پانچ سالوں میں صنعتی شعبے کی اضافی قدر میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
مقامی مصنوعات کے لیے غیر ملکی برآمدی منڈیوں کو 50 فیصد تک بڑھانا اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کرنا شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارات بھی 3 سالوں میں 100,000 کمپنیوں کو راغب کرنا چاہتا ہے۔
2025 تک سالانہ 400 عالمی اقتصادی ایونٹس، اور نجی شعبے کی کمپنیوں اور خاندانی کاروباروں کو دبئی کی مالیاتی منڈیوں اور اسٹاک ایکسچینج میں فہرست بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More