دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کیلئے کھول دیا گیا

ابو ظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہری ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کیلئے کھول دیا گیا ۔
ایکوریم میں دنیا کا سب سے بڑا سات میٹر لمبا سانپ رکھا گیا ہے، سپر سنیک نامی اژدھے کا وزن 115 کلو گرام ہے جبکہ اس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے۔
اس ایکوریم میں25 ملین لیٹر پانی میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی جائیں گی جس میں شارک، سکولز آف فش اور سمندری کچھوے شامل ہیں۔
ایکوریم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی مقام میں مقبولیت حاصل کرنے کے لیے یہ ایکیوریم ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More