ہوائی (پاک ترک نیوز) امریکی ریاست ہوائی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا اور فعال آتش فشاں پھٹ پڑا ۔آتش فشاں پھٹنے پر قریبی آبادیوں کو الرٹ کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق آتش فشاں ماونا لوا 40 سال بعد ایک بار پھر پھٹ پڑا ہے۔ آتشاں فشاں پھٹے پر وارننگ الرٹ بھی جاری کردیا گیاہے جس میں آبادیوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فی الحال انخلا کے لیے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاوا کا بہائوزیادہ تر چوٹی کے اندر ہی ہےاور آبادیوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔
یہ آتش فشاں ہوائی کے آتش فشاوں کے نیشنل پارک میں واقع ہے۔یہ سطح سمندر سے 13,679 فٹ بلند ہے اور 2,000 مربع میل سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ماونا لووا 1983سے اب تک 33بار پھٹ چکا ہے۔ اور 1984میں آخری بار پھٹنے سے جزیرے کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر ہیلو کے پانچ میل کے اندر لاوا بہا تھا۔