دنیا کا نایاب نیلا ہیرا ریکارڈ 9ارب روپے میں نیلام

ہانگ کانگ (پاک ترک نیوز) دنیا کا نایاب نیلا ہیرا ریکارڈ 9ارب روپے میں نیلام ہو گیا ۔اس نایاب نیلے ہیرے کا وزن 15اعشاریہ ایک دس قیراط ہے ۔ دی ڈی بئیرز نامی یہ ہیرا اب تک نیلام ہونے والے سب سے مہنگا ہے ۔نیلا ہیرا اب تک کا سب سے بڑا نیلام ہونے والا ہیرا ہے، ہیرا بولی لگانے کے سات منٹ کے بعد اپنی تخمینے سے دو ملین پائونڈ زیادہ قیمت میں فروخت ہوا۔
ہیرے کو گزشتہ برس اپریل میں جنوبی افریقہ سے دریافت کیا گیا تھا۔ ہیرا سوتھبیز ہانگ کانگ کے نیلام گھر میں فروخت ہونے والا سب سے قیمتی ہیروں میں سے ایک بن گیا ہے۔
اس سے قبل 10 قیراط سے زیادہ صرف پانچ نیلے ہیرے نیلام ہوئے تھے، نیلامی سے قبل ہیرے کی نمائش نیویارک، لندن، دبئی، متحدہ عرب امارات، شنگھائی، بیجنگ، شینزین اور تائی پے میں کی گئی۔
جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکہ نے ہیرے کی فینسی ویویڈ بلیو کی درجہ بندی کی ہے، کیونکہ ہیرے کا ایسا رنگ نایاب سے بھی نایاب تر ہے۔
فروخت سے پہلے، سوتھبی کے سینئر نائب صدر اور سیلز ڈائریکٹر برائے جیولری فرینک ایوریٹ نے کہا کہ ڈی بیئر کلینن بلیو ہیرا سائز، رنگ، اندرونی طور پر بےعیب ہونا، اور اس کی شکل سمیت کئی وجوہات کی بنا پر نایاب ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More