دوحہ میں آج شب مراکشی شیر ایک بڑے شکار پر نکلیں گے

دوحہ (پاک ترک نیوز)
یہ دن 2 مارچ 1956 ہے، اور مراکش نےاپنے وقت کی یورپی سپر پاور، فرانس کی نوآبادیات کے طوق سے آزادی حاصل کی۔ تاہم اس کا بہت سا حساب ادھورا رہ گیا ۔
مگر اب یہ ثابت کرنے کا بہترین وقت ہو سکتا ہے کہ بڑے اسٹیج پر کون اونچاکھڑا ہو سکتا ہے، کیونکہ بے قابو اٹلس لائنز(مراکش ) قطر ورلڈ کپ کے
دوسرے سیمی فائنل میں آج بدھ کی شب یہاں البیت سٹیڈیم میں موجودہ عالمی چیمپیئن لیس بلیوس(فرانس) کا سامنا کریں گے۔
فرانس، جس نے ہفتے کے روز انگلینڈ کو شکست دی تھی، ٹرافی کومسلسل دو بار جیتنے والی 60 سالوں میں پہلی ٹیم بننے کے خواہاں ہے، لیکن وہ ٹورنامنٹ کے سرپرائز پیکج سے شدید مزاحمت کی توقع کر سکتے ہیں۔
مراکش کادیوہیکل مد مقابلوں کو پچھاڑنے کی دوڑ آخری چار تک پہنچ گئ ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ کسی افریقی ملک نے یہاں تک رسائی حاصل کی ہے۔ اس نے پورے افریقہ، عرب اور اسلامی ملکوں میں موجود شائقین کو تقویت بخشی ہے اور یورپ اور اس سے باہر کے مراکشی باشندوں کو خوش کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More