سڈنی(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ماہ غیرملکی کروز بحری جہازوں کےملک میں داخلےپر عائدپابندی ختم کر دے گا۔ جس سے دو سال کے بعد کووِڈ سے متعلقہ تمام بڑی سفری پابندیوںکا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔
گذشتہ روز جار ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق آسٹریلیا نے مارچ 2020 میں کروز بحری جہازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ جب بیرون ملک سے آ نے والے ان جہازوں کے مسافر آسٹریلیا کے ابتدائی کورونا وائرس کے انفیکشن کا تقریباً 20 فیصدتھے۔ اور ملک میں کورون وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے یہ کروز شپ فلیش پوائنٹ بن گئے تھے۔
آسٹریلوی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ 17 اپریل کے بعد موجودہ پابندی کی تجدید نہیں کرے گی کیونکہ ملک میں ویکسینیشن کی اعلی سطح تک پہنچنے کے بعد اب زندی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے اور ہر قسم کی پابندیاں بتدریج ختم کردی گئی ہیں ۔ اسی ضمن میں پچھلے مہینے آسٹریلیا نے اپنے ہوائی اڈوں کو ویکسین لگوانے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے مکمل طور پر دوبارہ کھول دیاتھا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا کےوبائی مرض سے پہلے آسٹریلیا نے 2019 میں تقریباً 350 جہازوں سے 600,000 سے زیادہ مسافروں کا اپنی بندرگاہوں پر خیرمقدم کیاتھا۔ اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ ملک کی60ارب آسٹریلوی ڈالرسالانہ پر مشتمل سیاحت کی صنعت کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ