دو ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھ سکیں،بابر اعظم

 

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کوشش ہوگی تین میں سے دو ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھ سکیں۔
راولپنڈی میں پری میچ کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ فائنل ہو چکا ہے لیکن شام یا کل تک کمبیشن سامنے آجائے گا، راولپنڈی کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتی ہیں، انگلینڈ کے خلاف پہلے فاسٹ بولرز پھر اسپنرز کو سامنے لائیں گے۔ کوشش ہوگی انگلش ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کریں۔
بابراعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں نے تیاری کرلی ہے، سینیر کھلاڑی محمد یوسف سے کافی تجربے کار ہیں ان سے بھرپور رہنمائی مل رہی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آنے کے بعد اپنا پلان کرلیا ہے کل میدان میں اپنا لائحہ عمل سامنے لائیں گے، گیم میں اپ بلکل سیکھتے ہیں پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔
کپتان بابراعظم نے مزید کہا کہ ٹی20 فارمیٹ سے ٹیسٹ میچ میں آنا مشکل ہوتا ہے تاہم ملک کی تینوں فارمیٹ میں نمائندگی کرنا، میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ٹیسٹ میچ کی صورتحال ایسی ہے کہ ایک سیشن میچ کو بدل سکتا ہے، مجھے میرے فاسٹ بولرز اور اسپنرز میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More