دہشت گردی کی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے، اردوان

 

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ ملک کی جنوبی سرحدوں کے ساتھ حفاظتی پٹی قائم کر رہے ہیں۔ وہ دہشت گردی کی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔
صدر اردوان نے شانلی عرفا میں ہونے والی اجتماعی افتتاحی تقریب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا پراکسی جنگ چھیڑنے والے ترکیہ کے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے خلاف ہیں، اردوان نے کہا دہشت گرد تنظیم ہر موقع پر ہمارے ملک پر حملہ کرتی ہے، یہ ہمارے بچوں اور خواتین کو قتل کرتی ہے۔
صدر اردوان نے کہا موجودہ ترکیہ پرانے ترکیہ سے بہت مختلف ہے۔ اب اسے خطے اور دنیا میں اثرو رسوخ حاصل ہے۔
انسداد دہشت گردی کے معاملے میں اردوان نے کہا کہ ” ہم اپنی جنوبی سرحدوں پر 30 کلو میٹر طویل حفاظتی پٹی کے قیام کو پایہ تکمیل تک ضرور پہنچائیں گے، دہشت گرد تنظیم اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کے حملے اور گندے عزائم ہمیں اس مصمم ارادے سے ہٹا نہیں سکیں گے۔ کوئی بھی خیالی پلاو میں مگن نہ رہے، کوئی بھی ہماری سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔ ہم اس چیز کاہرگز موقع نہیں دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More